پنجاب میں سرکاری و نجی سکولز 6ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ
لاہور (زمینی حقائق ڈاٹ کام)پنجاب حکومت نے ایک بار پھر صوبے میں کوارونا وائرس کی صورتحال بگڑنے پر صوبے میں تمام سرکاری و نجی سکولز بند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر تک چھ دنوں کیلئے بند کرنے کے فیصلے کااعلان کیا ہے، مزید فیصلہ چھ دنوں کے بعد کیاجائے گا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ اور بچوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ بنائیں انھوں نے ایک بار پھر تمام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا ہیں۔
اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث ہی گذشتہ ماہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی اورسکول صبح 7 بج کر 45 منٹ پر حاضری اور12بج کر 45منٹ پر چھٹی کا وقت رکھا تھا۔
اسی طرح کہا گیا تھا گرلز اسکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوں گی۔جمعہ کے روز گرلز اسکول کو 11.45 اور بوائز کو 12 بجے چھٹی ہو گی۔دوسری شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی 5 بجے ہو گی۔
تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے عملے کو ویکسی نیشن کے لیے ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔ صوبے بھر کے اسکولز بند کرنے کا فیصلہ بھی کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہی کیا گیا ہے۔
Comments are closed.