سعودی عرب کے پاکستانی سکولوں کی فیسوں میں رعایت دینے کا فیصلہ

فوٹو : سوشل میڈیا

جدہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام)سعودی عرب میں پاکستانی سکولوں نے کورونا وائرس کے باعث والدین کی مالی مشکلات کے پیش نظر پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے فیسوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جدہ میں پا کستان انٹرنیشنل سکول ( العزیزیہ) کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکول منیجمنٹ کونسل ( ایس ایم سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ’ سال رواں مئی اور جون کے دوران تمام طلبہ و طالبات کی فیسوں میں 35 فیصد رعایت دی جائے گی.

رعایت دینے کا مقصد ان تمام والدین کو سہولت فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا جائے جو کورونا وائرس کے باعث شدید مالی بحران سے دوچار ہیں، جن والدین کے ذمے فروری 2020 تک تین ہزار ریال یا اس سے زائد یا تین ماہ سے زائد کے واجبات ہیں وہ اسےادا کرکے سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق جو والدین پہلے سے رعایت یافتہ فیس ادا کر رہے ہیں یا جن کی فیس کمپنی کے ذمے ہے انہیں یہ استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔طائف میں پاکستان انٹرنیشنل سکول نے بھی رواں سال مئی اور جون کی فیسوں میں رعایت کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان انٹرننیشنل سکول انگلش سیکشن ریاض کی جانب سے والدین کو بھیجے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کورونا بحران کے باعث کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں۔
’والدین مشکل وقت سے گزر رہے ہیں۔

ان کی مالی مشکلات کا بوجھ کم کرنے کے لیے سکول منیجمنٹ کونسل نے رواں سال مئی اور جون کی فیسوں میں پچاس فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ رعایت نرسری سے اے لیول تک تمام کلاسوں کے لیے ہے۔

ایسے والدین جو پورے سال کی فیس یکمشت ادا کرچکے ہیں آئندہ تعلیمی سیشن میں دی گئی رعایت ایٹجسٹ کر لی جائے گی۔ جن والدین کے بچے اس سال پاس آؤٹ ہو رہے ہیں انہیں فائنل کلئیرنس کے وقت دی گئی رعایت واپس کی جائے گی۔

جدہ مں پاکستان انٹرنیشنل سکول انگلش سیکشن کی سکول منیجنٹ کونسل کے چیئرمین کی جانب سے والدین کو بھیجے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’کورونا بحران سے مالی مشکلات سے دوچار والدین کو رواں سال مئی اور جون کی ٹیوشن فیس میں 25 سے100فیصد رعایت کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.