او آئی سی کافلسطین پر ہنگامی اجلاس 18مئی کو طلب

فائل فوٹو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ترکی نے غزہ میں فلسطنیوں کی شہادت اور امریکی سفارت خانہ اسرائیل منتقل کرنے کے معاملا پراو آئی سی کی غیر معمولی اجلاس اٹھارہ مئی کو طلب کر لیا۔

او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے،وزیراعظم جمعرات کو ترکی پہنچیں گے۔

ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کرکے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو وزیراعظم نے قبول کرلی ۔

ترکش وزیراعظم سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے قابض فورسز کے فلسطینیوں کیخلا ف اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی اپنے وطن کیلئے پرامن جدو جہدکی حمایت کرتاہے۔

دریں اثنا وزیراعظم کی ہدایت پر 18مئی ،، یوم یکجہتی فلسطین ،، کے hydra com طور پر منایا جائے گا، ، یوم یکجہتی فلسطین ،متاثرہ فلسطینیوں کیلئے خصوصی دعاوں کااہتمام کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، ہر فورم پر ان کا مقدمہ پیش کرتے رہیں گے۔

Comments are closed.