دہشت گردوں کا ایران کی حدود سے حملہ ، 4 سکیورٹی اہلکارشہید ہو گئے

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں دہشت گردوں کا ایران کی حدود سے حملہ ، 4 سکیورٹی اہلکارشہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ واقعہ پاک ایران بارڈر کے چکاب سیکٹر پر میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایرانی سر زمین سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

سکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارڈر پر گشت کے دوران نشانہ بنایا گیا، حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے، ایران سے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Comments are closed.