وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب کو مذاکرات کی دعوت دیدی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تین جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔
عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کرکے پرامن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان 3 جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔
شهباز شريف رئيس وزراء باكستان: علاقة الأخوة بين #السعودية و #باكستان عمرها قرون.#مقابلة_خاصة @layal_alekhtiar@CMShehbaz pic.twitter.com/ZxfhSezxsp
— العربية برامج (@AlArabiya_shows) January 16, 2023
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سنجیدہ اور مثبت مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان اور بھارت کو فضول کی کشمکش اور دشمنی سے نکلنا ہوگا اور دونوں ملکوں کو عوام کی ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا، اگر بھارت اپنا رویہ تبدیل کرکے مذاکرات کرے تو ہمیں تیار پائے گا۔
شہباز شریف نے مشرقی یورپ میں کشیدہ صورت حال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.