پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل، مونس اور کامل آغا کو شوکاز نوٹسز جاری

لاہور : ق لیگ ٹوٹنے کے قریب، پی ٹی آئی میں ضم ہونے کی خبر، ق لیگ ٹوٹنے کے قریب، پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل، مونس اور کامل آغا کو شوکاز نوٹسز جاری، پرویز الہی اور دیگر کی پارٹی رکنیت معطل کردی چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے وضاحت آنے تک ان کی رکنیت معطل رہے گی.

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کےصوبائی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے فیصلے پر اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی ہے اور انھیں گرین سگنل ملا. 

چوہدری پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور اپنے حامی لیگی رہنماوٴں کے ہمراہ تحریک انصاف میں جانے کو تیار ہیں تاہم انھوں بطور پارٹی شمولیت کی بات نہیں کی اس کے باوجود چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی. 

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اگر ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تو ق لیگے ان کی رکنیت منسوخ کر دی جائے گی.

اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے مونس الٰہی، کامل علی آغا، حسین الہی اور دیگر کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں. 

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس 26 جنوری کو اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے جس میں پارٹی امور پر اہم فیصلے کیے جائیں گے. 

Comments are closed.