شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں،طوبیٰ انور
فائل:فوٹو
لاہور: معروف اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کے بعد زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی ملیں۔ شادی کے 2 سال تک کام نہیں کیا، ایک جگہ سے کہا گیا کہ آڈیشن دے دو۔ گھر والوں نے حوصلہ بڑھایا، سب نے کہا کہ کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔
یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں طوبیٰ نے کہا کہ بطور اداکارہ اپنی ساری توجہ کام پر رہی ہے، صبح 10 بجے سے رات 10 بجے تک کام ہی ہوتا ہے، ہفتے میں صرف ایک دن آرام کا ملتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کچھ عرصے سے میری سوشل لائف ختم ہوگئی ہے۔
بطور اداکارہ کیرئیر کے حوالے سے طوبیٰ نے کہا کہ میں نے اسکرین پر آنے کی منصوبہ بندی نہیں کی تھی، مجھے ماڈلنگ کی پیشکش بہت ہوئی لیکن کبھی اس بارے میں سوچا ہی نہیں، میں نے اس شعبے کا انتخاب نہیں کیا ، اس شعبے نے مجھے منتخب کیا ہے۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ شادی کے 2 سال تک کام نہیں کیا، ایک جگہ سے کہا گیا کہ آڈیشن دے دو۔ گھر والوں نے حوصلہ بڑھایا، سب نے کہا کہ کوشش کرنے میں کیا حرج ہے۔
مرحوم عامر لیاقت کی سابق اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی کیمرے کے پیچھے کام کیا، اس لئے پہلا آڈیشن بہت بْرا کیا، آڈیشن کے 8 ماہ بعد مجھے کردار کی پیشکش ہوئی۔
Comments are closed.