سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی ، سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: سکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کی بنا پر سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذرت کرلی۔
سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سکیورٹی فورسز کی دستیابی تک بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ موخر کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی شریک تھے، اجلاس کے شرکاء کو سیاسی رہنماوٴں اور کارکنوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔
وفاقی حکومت فوج اور رینجرز کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے معذرت کرچکی ہے جبکہ حالات کا تقاضا ہے کہ پولنگ سٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
ادھر اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کراچی اجلاس کی تفصیلات کمیشن کو بھجوادی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی آرا جا جائزہ لیا جائے گا جبکہ سندھ حکومت کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر الیکشن کمیشن غور کرے گا۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس میں ممبران اور متعلقہ افسران شریک ہوں گے۔
سندھ حکومت کی کراچی و حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک دفعہ پھر ملتوی کرنے کی درخواست پر اجلاس ساڑھے 12 بجے شروع ہوگا، چیف الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 34 کا جائزہ لیا جائے گا۔
Comments are closed.