پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم ستون ہے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی

جدہ : اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ابراہیم حسن طہ نے کہا ہے کہ پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم ستون ہے۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کہنا تھا امت مسلمہ کی ترقی کا واحد راستہ اعلی تعلیم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ میں پاکستان کے معروف اسکالر پروفیسر سجاد قمر سے ملاقات میں کیا۔حسین ابراہیم طہ نے کہا کہ علم اور دریافت مسلمانوں کا ورثہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ ابن خلدون،الرازی،ابن الہیثم اور دیگر بہت بڑے بڑے سائنسدان مسلمان تھے۔اگر ہم اپنی غم شدہ میراث واپس لینا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔تحقیق اور ایجادات پر محنت کرنا ہو گی۔

پروفیسر سجاد قمر نے حسن استقبال پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ حسین ابراہیم طہ نے پاکستان کے دورے کے دوران کنٹرول لائن کا دورہ کر کے کشمیر اور پاکستان کے عوام کے دل جیت لیے۔مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔اور رائے شماری ہی اس کا واحد حل ہے۔

پروفیسر سجاد قمر نے کہا یو ایم ٹی او آئی سی کے ساتھ مل کر مسلم دنیا کے بہترین مسلمان سائنسدانوں کی ایک کانفرنس پاکستان میں منعقد کرے گی اور اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ تعلیم ہماری ترجیحات میں سب سے نیچے ہے۔اگر ہم جدید دنیا کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیمی بجٹ بڑھانا ہو گا۔

Comments are closed.