پنجاب اسمبلی اعتماد ووٹ معاملہ، غیر حاضر رہنے والے 2 پی ٹی آئی اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے وقت غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔جنہیں آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا، پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران غیر حاضر رہنے والے 2 اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے، جن میں ممومنہ وحید اور فیصل فاروق چیمہ شامل ہیں۔
14 جنوری کو دونوں رہنما ذاتی حیثیت میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش ہوں گے، جنہیں آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پارٹی کی جانب سے جاری کردہ شوکاز میں کہا گیا ہیکہ آپ نے بطور پارلیمانی رکن پی ٹی آئی کی واضح پالیسی سے انحراف کیا، واضح ہدایات کے باوجود دونوں اراکین نے انحراف کیا۔
Comments are closed.