سپریم کورٹ کا آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا. چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی کمزوری ہے کہ تعلیم پر کوٸی توجہ نہیں دیتا۔
سپریم کورٹ میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے فرنزاک آڈٹ سے متعلق سندھ ہاٸی کورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہاٸی کورٹ نے غیر قانونی حکم جاری کیا۔
وکیل نے کہا کہ ہمیں آڈٹ کروانے میں کوٸی اعتراض نہیں ،اعتراض ایڈیشنل رجسٹرار کو سپرواٸزر لگانا اور فوری آڈٹ کا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہمارے ملک کی سب سے بڑی کمزوری ہے کہ تعلیم پر کوٸی توجہ نہیں دیتا، آپ کا صوبہ گھوسٹ اسکولز کے نام سے مشہور ہے، آپکے ادارہ کا آڈٹ کون کرتا ہے؟۔
وکیل نے کہا کہ ہمارا آڈٹ اے جی پی آر کرتا ہے، عدالت حکم دے تو پچھلے 20سالوں کا آڈٹ پیش کر ینگے۔
سپریم کورٹ نے آڈیٹر جنرل کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ آڈٹ مکمل ہونے پر رپورٹ متعقلہ عدالت میں جمع کرواٸی جائے۔
Comments are closed.