حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاوٴ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا،سعودی عرب
فائل:فوٹو
ریاض: سعودی عرب نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے کورونا سے بچاوٴ کی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی۔جبکہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین بطور احتیاط فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حج کی ادائیگی کے خواہش مند افراد کو کورونا وائرس سے بچاوٴ کی ویکسین کا مکمل کورس کرنا ہوگا۔ کورونا کی ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو حج کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے لیے آنے سے قبل عازمین بطور احتیاط فلو(انفلوئنزا) کی ویکسین بھی لگوا لیں۔ سعودی عرب نے رواں سال حج کے لیے عازمین کی تعداد پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔ گزشتہ دو برسوں سے کورونا کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عازمین کی تعداد محدود کردی گئی تھی۔
Comments are closed.