پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں

فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو گئے ہیں اور مزید کم ہو کر4.5 ارب ڈالر چلے گئے ہیں ، ملکی مالی ذخائر میں مزید کمی دو کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے بعد ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دو ممالک کو کمرشل قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہو کر چار اعشاریہ پانچ ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈارکے تمام دعووں کے باوجود ملکی معیشت انحطاط کا شکارہے ، مہنگائی کا جن بے قابو ہے اور حکومت بے بس دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق جو غیر ملکی قرضے ادا کئے گے ہیں ان میں 600ملین ڈالر اماراتی این بی ڈی بینک کو جبکہ 420ملین ڈالر دبئی اسلامی بینک کو واپس کیے گئے ہیں۔

قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کے پاس اب صرف پچیس روز سے کم کا امپورٹ کوور رہ گیا ہے،یہی نہیں بلکہ حکومت کی جانب سے نجی کمپنیوں کیلئے ایل سیز نہ کھلنے کی وجہ سے مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

Comments are closed.