بھارتی وزیرخارجہ کا نیا بیان بھارت کی بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے،پاکستان

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات مسترد کردئیے۔بھارت کا مسلسل پاکستان مخالفت بیانیہ پاکستان کی سرزمین پربھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا۔

ترجمان دفترخارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے بھارت پاکستان مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کا نیا بیان پاکستان کو تنہا کرنے میں بھارت کی ناکامی اور بڑھتی ہوئی مایوسی کا عکاس ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔ بھارت کا مسلسل پاکستان مخالفت بیانیہ پاکستان کی سرزمین پربھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کو چھپا نہیں سکتا۔

ترجمان نے کہا کہ دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے بھارت خود دہشت گردی، تخریب کاری اور پاکستان کے خلاف جاسوسی کا سلسلہ بند کرے۔

Comments are closed.