سینئر صحافی و اینکر امیرعباس کی اہلیہ نیوز اینکر مشعل بخاری انتقال کرگئیں
فوٹو: فائل
لاہور: سینئر صحافی و اینکر امیرعباس کی اہلیہ نیوز اینکر مشعل بخاری انتقال کرگئیں ،مرحومہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔
امیر عباس نے ٹوئٹ میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بہادر خاتون ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئی ہیں،نماز جنازہ بدھ کو جامعہ المنتظرلاہور میں ایک بجے ادا کی جائے گی۔
گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن
بڑی اُداس بڑی بے قرار گزرے گی
میری اہلیہ، صحافی مشعل بخاری، خوبصورت دل، بے مثل شخصیت، کمال صبر دکھانے والی، ناقابل یقین حد تک بہادر خاتون، دو سال تک کینسر سے کمال بہادری سے لڑتے لڑتے ناقابل برداشت صدمہ چھوڑ گئی۔
جنازہ کل 1 بجے جامعہ المنتظر لاہور— Ameer Abbas (@ameerabbas84) January 3, 2023
سینئر صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا،میری اہلیہ، صحافی مشعل بخاری، خوبصورت دل، بے مثل شخصیت، کمال صبر دکھانے والی، ناقابل یقین حد تک بہادر خاتون، دو سال تک کینسر سے کمال بہادری سے لڑتی رہیں۔
واضح رہے کہ مشعل بخاری کا شمار پاکستان کے سینئر اور تجربہ کار صحافیوں میں ہوتا تھا، وہ ایک بہترین اور خوبصورت نیوز اینکر اور ٹی وی شو کی میزبان تھیں۔
وہ 08 جولائی 1984 کو کراچی، سندھ میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز نجی ٹی وی چینل سے بطور اینکر پرسن کیا۔
Hard To Believe That Mishal Bukhari Is No More With Us.
She Was An Important Member Of The Express News Launching Team.
A Civilized, Polite, Courteous & Well-Mannered Lady.
She Earned Respect By Respecting Others.
May Her Soul Rest In Eternal Peace!#MishalBukhari#ExpressNews pic.twitter.com/MdMnqGoPnA— Syed Fasih Hussain Jafree (@RealFasihSyed) January 3, 2023
مشعل بخاری ایکسپریس نیوز سمیت مختلف ٹی وی چینلز پر بطور نیوز اینکر کام کرتی رہیں جب کہ مرحومہ نے نیشنل پریس کلب میں آزاد گروپ سے الیکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔
نیشنل پریس کلب کی سابق سینئرنائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال نےمشعل بخاری کی وفات پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشعل ہمارے ساتھ گھنٹوں صحافیوں کے مسائل پر بات کرتیں تھیں۔
Comments are closed.