چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ کی ایف آئی اے میں دوبارہ طلبی
فوٹو : فائل
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ کی ایف آئی اے میں دوبارہ طلبی کا فیصلہ ،سائرہ انور کو پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور پیش نہ ہو سکیں۔
ان کے وکیل اطہر کیانی نے ایف آئی اے میں پیش ہوکر مزید وقت مانگاہےآمدن سے زائد اثاثہ جات اور بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم جمع ہونے کی رپورٹ پر کارروائی کی جارہی ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائرہ انور کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 3 جنوری کو طلب کیا تھا، تاہم ان کے وکیل ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ سائرہ انور نجی مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکتیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے وکیل کا تحریری جواب لے کر پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ سائرہ انور کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری بیوی ہیں۔
ان کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے جب کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں گھریلو کمرشل پراپرٹی کی بڑی تعداد بھی سامنے آئی ہے۔
Comments are closed.