سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

فائل:فوٹو

اسلام آباد: متنازعہ ٹوئٹس کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء سینیٹر اعظم سواتی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

متنازعہ ٹوئٹس پر گرفتار پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کو عدالتی حکم پر قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سی آئی اے سینٹر نائن آفس سے رہا کردیا گیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی جانب سے اعظم سواتی کا بھرپور استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

اس سے قبل آج پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے اور رسید لے کر وکلاء اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں جج نے سواتی کی رہائی کا روبکار جاری کیا۔

اعظم سواتی کے وکلاء عثمان سواتی اور سہیل خان سواتی روبکار لے کر سی آئی اے سینٹر اسلام آباد نائن آفس پہنچے جہاں سے اعظم سواتی کو رہا کرایا گیا۔

Comments are closed.