بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ

فائل:فوٹو

 

اسلام آباد:بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاوٴ کے تناظر میں عمل میں لایاگیاہے ۔

 

بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ اسکریننگ کا فیصلہ دنیا بھر میں کورونا وباء کے پھیلاوٴ کے تناظر میں کیا گیا۔

 

تاہم اس سلسلے میں بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کا حکم نامہ جاری کر دیا جس کے تحت پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی جائے گی۔

 

 

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ بیمار شخص کا فوری طور پر ایئرپورٹ ہیلتھ سروس کا عملہ آر اے ٹی ٹیسٹ کرے گا، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کی ہرصورت اسکریننگ کی جائے۔

 

حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسکریننگ کے عمل پر مسافر کی مزاحمت پر سول ایوی ایشن ویجیلنس کا عملہ اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا عملہ معاونت فراہم کرے جب کہ جاری ہدایات پر فوری طور سے عملدرآمد کیا جائے۔

Comments are closed.