وزراء کے قلمدان تبدیل نہیں کئے جارہے ہیں، فواد چوہدری

0

اسلام ادباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل نہیں ہو رہے ، تبدیلی کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔

فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزراء کے قلمدان میں تبدیلی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کوئی وزیر نہیں ہٹا رہے،تبدیلی کا اختیاروزیراعظم کے پاس ہے، میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات ہوئے ،اسد عمر جلد بیان دیں گے، اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں۔

حکومتی وزراء کے قلمدان تبدیل کئے جانے کے حوالے سے خبروں میں کوء صداقت نہیں، وزراء کی تبدیلی وزیر اعظم کا صوابدیدی اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا آئی ایم ایف سے بات حتمی مراحل میں ہوتوایسی خبریں آتی ہیں، وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرکے آرہے ہیں، آئندہ 2 دن میں معیشت سے متعلق بڑی خبریں آنے والی ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا وزراکی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس پہنچ چکی ہیں، وزیراس لیے وزیرہیں کیونکہ وزیراعظم ان سے مطمئن ہیں، کسی بھی ردوبدل کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے، ایسے کسی بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائیگا۔

یاد رہے یہ رپورٹس تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کارکردگی کی بنیاد پرپانچ وزراکے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیرخزانہ اسدعمر،وزیرمملکت برائیداخلہ اورپٹرولیم کے وزراکے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.