کے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی خبر،ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی
فائل:فوٹو
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کے لئے اچھی خبر آگئی، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں کے الیکٹرک کی جانب سے نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران سندھ ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ممبر نیپرا بھی موجود تھے۔
دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ اگروفاق کیالیکڑک کو بجلی نہ دے تو صارفین تو پس جائیں گے، نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی 7 روپے43 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی۔
قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا اور اس سے کراچی کے صارفین کو 10 ارب 61 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا۔
Comments are closed.