منی لانڈرنگ کیس, شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ
لاہور(ویب ڈیسک) شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کی نیب طلبی کے نوٹس چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے منسوخ کردیئے ، شریف فیملی کی خواتین کو سوالنامے ارسال کرنے کی ہدایت۔
نیب اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب لاہور بیورو کا دورہ کیا اور بیورو میں جاری انکوائریز پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔
جاوید اقبال کو ڈی جی نیب لاہور نے شریف فیملی کے کیسز پر بریفنگ دی، اس دوران چیئرمین نیب نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادیوں، رابعہ عمران، جویریہ علی کو نیب کی جانب سے بھیجے گئے طلبی کے نوٹس منسوخ کردیے ج۔
چیئرمین نیب نے شریف فیملی کی خواتین کو متعلقہ کیس کے حوالے سے مطلوب معلومات کے لیے سوالنامہ بھیجنے کی ہدایت کی ہے، سوالنامہ آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سے متعلق ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق شریف فیملی کے تمام کیسز کی براہ راست نگرانی چیئرمین نیب خود کریں گے۔