گورنر پنجاب نے آئین شکنی کی، اس کیخلاف کارروائی کی جائے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات گورنر پنجاب نے آئین شکنی کی، اس کیخلاف کارروائی کی جائے، فیاض الحسن چوہان کا کابینہ کی بحالی پر اہم بیان. 

انھوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی آئین شکنی کا راستہ روکا، آرٹیکل 6 کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

 فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ عدالت نے آئین شکن گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کر کے وزیراعلیٰ اور انکی کابینہ کو بحال کیا، گورنر کے غیر آئینی نوٹیفکیشن کو عدالت نے ردی کے ٹوکری میں پھینک دیا۔

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، رسوائی ان کا مقدر ہے، غیر آئینی اقدام پر گورنر پنجاب کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے کہا کہ آرٹیکل 6 کے تحت نا اہل لیگ کے پٹھو گورنر کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ لوگ اقتدار کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

Comments are closed.