مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا، 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

فائل:فوٹو

اسلام آباد: مہنگائی کا جن بوتل میں بند نہ ہوسکا، 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردئیے.

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے منہگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔

ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے مہنگاہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پاؤڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

Comments are closed.