حکمرانوں کو سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا،اسد عمر
فائل:فوٹو
اسلام آباد:تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن روکنا دونوں بدنیتی پر مبنی ہیں اسلام آباد اور لاہور دونوں معاملات میں عدالت جائیں گے انہیں سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا۔ یہ عوام کے پاس جانے سے ڈر رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب کھلم کھلا آئین اور قانون کو پامال کرنا شروع کر دیا ہے،،پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور اسلام آباد کا بلدیاتی الیکشن روکنا دونوں بدنیتی پر مبنی ہیں،، اسلام آباد اور لاہور دونوں معاملات میں عدالت جائیں گے۔۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان نے تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کیے،، انہیں سمجھ آگئی ہے کہ عمران خان سے سیاسی مقابلہ نہیں کیا جاسکتا جون کے مہینے میں یہ اسلام آباد کی حلقہ بندیاں تبدیل کرنا چاہتے تھے اور اب انکو خیال آیا کہ اسلام آباد کی آبادی بڑھ گئی ہے۔ خوف اس بات کا ہے کہ کہیں انہیں عوام کے پاس جانا نہ پڑ جائے۔
اسد عمر نے کہا کہ پرویز الٰہی اور عمران خان میں کوئی دوریاں نہیں ہیں،، پہلے کہتے تھے کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل نہیں کریں گے، پھرکہتے تھے کہ پرویزالہٰی اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے اب یہ غیر قانونی اقدامات کر کے پنجاب میں قیاس آرائی پیدا کر رہے ہیں۔
اسد عمر نے کہا پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ سیاسی اتحادی ہیں، ضروری نہیں ہے کہ ہر بات پر متفق ہوں، انہوں نے تمام حربے استعمال کیے،
رہنماء پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سیاسی اور قانونی طور پر ان کے تمام حربے ناکام ہوئے ہیں، انہوں نے عمران خان کو مائنس کرنے کیلئے قتل کرنے کی کوشش بھی کی، جعلی آڈیو اور ویڈیو چلاناشروع کر دیں، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، یہ لوگ عمران خان سے خوفزدہ ہیں۔
Comments are closed.