پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد آگئی،پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب

لاہور: پرویز الہیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد آگئی،پنجاب اسمبلی کااجلاس طلب کرلیا گیا، گورنر پنجاب نے اسمبلی کااجلاس طلب کرکے وزیراعلی پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا ہے۔

گورنر پنجاب نے بدھ کو 4بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہےگورنر نے وزیر اعلی پنجاب جو اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوائس کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ سپیکر سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر واثق قیوم کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔ تحریک عدم اعتماد سیکریٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ نے وصول کی۔

 جس پر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اراکین کی جانب سے دستخط کئے گئے تھے،قرار داد کے متن کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ ایوان کا اعتماد کھوچکے ہیں۔

چوہدری پرویز الہی پنجاب اسمبلی سے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لیں۔ تحریک عدم اعتماد کے بعد گورنر بلیغ الرحمان چودھری پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی جس میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا تھا کہ اگر پرویزالہی مان گئے تو وہ مزید 6 ماہ وزیراعلیٰ پنجاب رہ سکتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی طرف سے پہلے انتظار کرو کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق صورتحال واضح کررہی ہے کہ چوہدری پرویز الہی کی رضا مندی شامل ہے اور ان کی مرضی سے حکمران اتحاد نے یہ راستہ اپنایا ہے۔

Comments are closed.