توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات طلب
فائل:فوٹو
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خانہ سے تحائف لینے والوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔
لاہور ہائی کورٹ میں توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر جسٹس عاصم حفیظ نے سماعت کی۔
شہری منیر احمد کی جانب سے دائر درخواست میں سوال کیا گیا تھا کہ توشہ خانہ سے آج تک کس کس نے تحائف وصول کیے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ حکومت سے تحائف وصولی کی تفصیلات طلب کی جائیں۔
دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا کہ توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والوں کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا سکتیں۔
بعد ازاں عدالت نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے 16 جنوری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.