انسداد دہشت گردی، عمران خان کی ضمانت میں توسیع

فائل:فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت میں توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

بابر اعوان کی جانب سے طبی بنیادوں پر عمران خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 10 جنوری تک توسیع کر دی۔

کیس کی آئندہ سماعت 10 جنوری کو ہوگی۔

Comments are closed.