نواز شریف چاہتے ہیں ملک ترقی کرے، عوام کی جلد مشکل آسان ہو، اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وہ جب سے اس منصب پر آئے ہیں ۔ان کی کوشش رہی ہے کہ قیمتوں میں اضافہ نہ ہو۔اور اب انھیں خوشی ہے کہ انھوں نے قیمتیں کم کی ہیں۔

۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بدرجہ وفاقی وزیر ڈاکٹرحافظ عبدالکریم سے ملاقات کے دروان کیااس موقع پر پروفیسر حافظ سجاد قمر بھی موجود تھے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاملات بہت حد تک بگڑے ہوئے ہیں۔بہت ساری اہم پوسٹیں خالی ہیں۔جو بالعموم کسی کو نظر نہیں آتی ہیں۔ان پر تقرریاں کی ہیں۔اور معاملات کو سدھار رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف چاہتے ہیں ملک ترقی کرے، عوام کی جلد مشکل آسان ہو، اسحاق ڈار نے کہا کوشش ہے عوام کو مشکل سے نکالا جائے۔

ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ قوم کو اسحاق ڈار سے بہت ساری امیدیں وابستہ ہیں۔اور انھوں نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کر کے خوش آئند قدم اٹھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنی نوعیت کے منفرد معیشت دان ہیں جو عوام کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔اور عوام کی سہولت کو دیکھتے ہوئے عالمی اداروں سے بات کرتے ہیں۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ انشاءاللہ جلد ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا۔

Comments are closed.