فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست خارج،اہل قرار

فائل:فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اہل کو قرار دے دیا۔

 

تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن سے ایک اور دھچکا لگ گیا۔الیکشن کمیشن نے فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی۔

 

فریال تالپور کی نااہلی کے لیے پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ ارکان سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نظامی نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔

 

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہے۔

 

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments are closed.