عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل الیکشن رولز میں بڑی تبدیلی کر دی گئی، انتخابات میں پولنگ ایجنٹس کا حلقے کا ووٹر ہونا لازم قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا۔

یاد رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ ایجنٹس سے متعلق کیس الیکشن کمیشن کے پاس آیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کی موقف کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کی تھی۔

Comments are closed.