انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 27 رنز سے ہرا کر سیریز بھی جیت لی
فوٹو : پی سی بی
ملتان: انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کو 27 رنز سے ہرا کر سیریز بھی جیت لی، پاکستان ٹیم کی مزاحمت 332 رنز پر دم توڑ گئی، فہیم اشرف 10 رنز بنا کر آج آوٹ ہوئے.
سعود شکیل 92، محمد نواز 45،ابرار 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد علی اور زاہد صفر پر پویلین لوٹے، سلمان آغا 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، ووڈ نے 4،اینڈریسن، رابنسن 2،2 اور لیچ اور روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
پاکستان کوٹیسٹ جیتنے کےلئے پہلے سیشن میں وکٹ بچانا تھی ، اچھی شراکت ہی فتح سے ہمکنار کرسکتی تھی مگر سعودی شکیل اورفہیم اشرف کی شراکت جلد ٹوٹی، نواز آوٹ ہوئے تو پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا.
پاکستان کو جیت کےلئے انگلینڈ ٹیم نے 355 رنز کا ہدف دیا تھا اور تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر198 رنز بنائے تھے۔
سعود شکیل54 اور فہیم اشرف3 رنز پر کھیل رہے تھے ، دوسری اننگز میں ہدف کے تعاقب میں امام الحق نے 60، رضوان 30عبداللہ شفیق45 اور بابراعظم ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کو جیت کےلئے مزید 157 رنز درکار تھےاور اس کی 6 وکٹیں باقی تھیں مگر کوئی کھلاڑی مہمان ٹیم کے باولنگ اٹیک کا مقابلہ نہ کر سکا۔
پہلی اننگز میں انگلینڈ نے281 اور دوسری میں275 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگزمیں 202 رنز بناسکی تھی۔
Comments are closed.