ٹوئٹر پر بلیوٹک کیسے حاصل کیا جائے؟ سبسکرپشن کا دوبارہ آغاز
فوٹو : فائل
اسلام آباد: ٹوئٹر پر بلیوٹک کیسے حاصل کیا جائے؟ سبسکرپشن کا دوبارہ آغاز کردیا گیا،پالیسی لائن بھی واضح کردی گئی ہے۔
اس سے قبل جعلی اکاونٹس کی تصدیق ہونے کی اطلاعات پر سبسکرپشن روک دی گئی تھی جس کا اب دوبارہ آغاز کردیا گیاہے۔
ٹوئٹر کی طرف سے ویریفائیڈ اکاونٹس پر بلیو ٹک جاری رکھنے کے لیے سبسکرپشن سروس کا دوبارہ آغا کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اب آئی فون سے ٹوئٹر استعمال کرنے والوں کو بلیو ٹک کے لیے ماہانہ 11 ڈالر جب کہ دیگر کو 8 ڈالر دینا ہوں گے۔
ٹوئٹر نے پالیسی بدلنے کے بعد رقم کے عوض بلیو ٹک بیجنے کا پہلا مرحلہ نومبر میں اس وقت شروع کیا گیا جب ایلون مسک کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالے ابھی 10 دن ہوئے تھے۔
کمپنی کے مطابق نئی آفر کے تحت ایسے تمام اکاؤنٹس جو ادائیگی کر کے بلیو ٹک حاصل کرنے کے خواہشمند ہوں گے اُن کا تجزیہ کیا جائے گا۔
گزشتہ ماہ ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹس کے درمیان فرق واضح کرنے کے لیے مختلف رنگوں کے بیجز لانچ کرے گا۔
نئے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ کمپنیوں کے لیے سنہرا، سرکاری اداروں اور افراد کے لیے گرے، کسی بھی سلیبریٹی یا عام شخص کے لیے نیلا رنگ مختص ہوگا۔
ایلون مسک نے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام تصدیق شدہ انفرادی اکاؤنٹس کے لیے ایک ہی بلیو ٹک ہوگا تاہم کچھ اکاؤنٹس کے آخر میں ایک چھوٹا لوگو دِکھائی دے گا جس میں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں۔
Comments are closed.