معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں؟ دو واقعات دیکھ لیں ، عمران خان
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے معیشت تباہی کے نرغے میں کیوں؟ دو واقعات دیکھ لیں ، عمران خان نے انصاف کے دو معیارات سب کے سامنے رکھ دیئے۔
ٹوئٹر پر بیان میں سابق وزیراعظم نے اعظم سواتی کے خلاف کارروائی اور سلمان شہبازکی عدم گرفتاری کا حوالہ دیا، اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے ایک حدیثﷺ کا بھی حوالہ دیا۔
عمران خان نے کہا کہ 75 سالہ سینیٹر اعظم سواتی کو زیرِحراست تشدد کا نشانہ بنایا گیا، انہیں انکے پوتے پوتیوں کےسامنے پیٹا گیا، ایک حصےکو گرا کر انکے گھر پر جبراً تالے چڑھائے گئے۔
انھوں نے کہا کہ قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاریا ہے، ہمارے دستور میں فراہم کردہ بنیادی انسانی حقوق کو صریحاً پامال کرتے ہوئےدرج کئے گئے۔
کو(این آر او-ٹو کےذریعے)جھاڑ پونچھ کر پاک صاف کر دیا گیا ہے اور وہ پاکستان لَوٹ آیا ہے۔
رسولِ مکرّم ﷺکی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیشِ نظر رہنی چاہئیے جس میں انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے! pic.twitter.com/t1Djb3pEZG
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 11, 2022
عمران خان کا کہنا ہے درجنوں مقدمات کے ذریعے اعظم سواتی کو ایک سے دوسرے صوبے میں گھسیٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اعظم سواتی کیس کے برعکس اربوں روپے کی کرپشن اورمنی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز نامی ایک اشتہاری کو این آر او ٹو کےذریعے جھاڑ پونچھ کر پاک صاف کر دیا گیا ہے اور وہ پاکستان لَوٹ آیا ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ حدیث مبارکہ بھی شیئر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ رسولِ مکرّم ﷺکی وہ حدیثِ مبارکہ ہر کسی کے پیشِ نظر رہنی چاہئیے جس میں انہوں نے تنبیہ کی تھی کہ ناانصافی کیسے قوموں کو تباہی سے دوچار کرتی ہے۔
Comments are closed.