عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں ہے، مونس الہیٰ

فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ن کی تمام کوششوں اورمیڈیا میں خبریں چلوانے کے باوجود مونس الہٰی تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ ہاوس لاہور میں وی لاگرز سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلی ٰ کے بیٹے چوہدری پرویز الہٰی نے کہامستقبل میں تحریک انصاف کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا ، عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں ہے، مونس الہیٰ نے کہا چوہدری پرویزالہی اور چوہدری شجاعت حسین کے رابطے بحال ہونے کے باوجود یہ خیال رکھا عمران خان کی عزت پر حرف نہ آئے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الہیٰ کا کہنا تھاکہ جس دن اسمبلی سے ملاقا ت کےلئے ماموں شجاعت حسین سے ملنے گیا تھا اس کے بعد پھر ملاقات نہیں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان جو کہیں گے وہ ہو گا، یہ اٹل ہے الیکشن کے مطالبے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، مونس الہی نے کہا موجودہ سیاسی صورتحال میں الیکشن ہی واحد حل ہے۔

ملاقات میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ شاید نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ ساتھ چلیں، والد صاحب عمران خان کے ساتھ دیرپا چلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ والد پرویز الہٰی، حسین الہٰی اور میں مشاورت سے فیصلے کرتے ہیں، ماموں شجاعت حسین سے اس دن سے نہیں ملا جس دن اسمبلی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوا تھا۔

مونس الہٰی نے یہ بھی کہا کہ شجاعت حسین اور پرویز الہٰی کا رابطہ بحال ہوا ہے، کبھی کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس سے عمران خان کی سیاست اور عزت پر فرق آئے،واضح کیا کہ عمران خان ہمارے محسن ہیں اور ہمارا خاندان محسن کش نہیں ہے۔

Comments are closed.