شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ ، ٹی ٹی اسکینڈل خبر پرقائم ہیں،برطانوی صحافی
فوٹو: ڈیوڈ روز ٹوئٹر
لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے مسلم لیگ ن کی طرف سے ڈیلی میل کی معذرت سے متعلق دعوے پر کہا ہے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ ، ٹی ٹی اسکینڈل خبر پرقائم ہیں،برطانوی صحافی کی وضاحت.
برطانوی صحافی کا کہنا ہے معذرت صرف ایک نکتے پر کی گئی ہے، ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل کی معذرت کی خبروں پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا کہ ڈیلی میل کا معافی نامہ صرف ایک نکتے پر محیط ہے،ڈیلی میل نےدیگرالزامات کیلئےمعذرت نہیں کی ہے۔
ٹویٹ پرمبنی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈروز نے مسلم لیگ ن کی طرف سے معافی مانگنے کے دعووں کو مسترد کردیاہے۔
ڈیوڈ روز نے کہا کہ اخبار نے شہبازشریف یا علی عمران کو ہرجانے یا اخراجات کی ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی جسٹس نکلن کی طرف سے انکے خلاف اخراجات کےاحکامات کو ختم نہیں کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور علی عمران نے اپنےدعوؤں سے متعلق معاملات طے کرلیےاس لیے کیس ختم ہوگیا، جواب میں اخبار نے مضمون کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا۔
معذرت کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ نیب نے امدادی رقم چوری کرنے کا الزام اس وقت نہیں لگایا جب وہ وزیر اعلیٰ تھے، مضمون میں مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق معذرت نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور علی عمران نے قوانین کے مطابق دفاع میں جوابات نہیں دئیے جبکہ ہم اپنے دفاع میں دیئے گئےجوابات پرقائم ہیں۔
Messrs Sharif and Yousaf have not issued replies to our defences that comply with the requirements of English law. Those defences therefore stand, and are public documents.
— David Rose (@DavidRoseUK) December 9, 2022
واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کے فنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔
اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں تاہم ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی۔
رپورٹ کے مطابق ڈیلی میل نے مضمون میں شہبازشریف پرٹی ٹی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کےالزامات بھی لگائے تھے۔
Comments are closed.