امریکی ساختہ اسلحہ افغانستان سے پاکستان سمگلنگ کی کوشش ناکام

فوٹو:کسٹم خیبرپختونخوا

پشاور: امریکی ساختہ اسلحہ افغانستان سے پاکستان سمگلنگ کی کوشش ناکام،یہ اسلحہ پھلوں سے بھرے ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

پکڑے گئے اسلحہ میں اسلحہ میں 17 خودکار مشین گنز اور 15 ہزار کارتوس شامل ہیں جس کی تصدیق چیف کلیکٹرکسٹم خیبرپختونخوا محمد سلیم کی طرف سے کی گئی ہے۔

اس حوالے سے اردونیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد سلیم نے بتایا کہ برآمد ہونے والا امریکی ساختہ اسلحہ ٹرک کے خفیہ خانوں سے نکالا گیا۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر پر محکمہ کسٹم نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے آنے والے انار کے پھلوں سے سے اسلحہ برآمد کیا۔

رپورٹ میں چیف کلیکٹر کسٹم خیبرپختونخوا نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پکڑے گئے اسلحہ کی قیمت چار کروڑ روپے سے زائد ہے جسے پشاور سمگل کیا جا رہا تھا۔

انھوں نے مزید کچھ بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا اوراس حوالے سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور فرار
موقع سے فرار ہوگیاجس کی تلاش جاری ہے۔رپورٹ میں ایک مقامی صحافی احتشام خان کا حوالہ دے کربتایا گیاہے کہ ڈرائیور کا فرار ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسٹم حکام کا کہناہے کہ امن و امان برقرار رکھنے میں کسٹم عملہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اسی لیے بارڈر سے گزرنے والی ہر گاڑی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Comments are closed.