عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم میں تبدیلی
فائل:فوٹو
اسلام آباد: پنجاب حکومت نے عمران خان پر فائرنگ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم میں تبدیلی کردی، آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے ایک روز قبل وزیر آباد حملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی تھی جس میں محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سی پی او لاہور طارق رستم چوہان کو جے آئی ٹی کا سربراہ بنایا تھا ۔
آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی اور آئی جی انویسٹی گیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان، ضلعی پولیس اافیسر وہاڑی محمد ظفر بزدار اور ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان کو بطور ارکان شامل کیا تھا۔
ا?ج پنجاب حکومت نے جے ا?ئی ٹی میں تبدیلی کرتے ہوئے کمیٹی کا سربراہ آر پی او ڈی جی خان خرم علی کو مقرر کردیا ہے جب کہ کل بنائے گئے سربراہ طارق رستم چوہان کو بطور ممبر شامل کردیا ہے جب کہ بقیہ ارکان برقرار ہیں۔
پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی یہ جے آئی ٹی سانحہ وزیرآباد سے متعلق مکمل تفتیش کرے گی اور اپنی رپورٹ صوبائی وزیر داخلہ کو پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل صوبائی وزیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ابتدائی فرانزک تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان پر حملے میں دو لوگ ملوث تھے جبکہ کنٹرینرز سے دو قسم کی گولیاں برآمد ہوئیں ہیں۔
Comments are closed.