کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی

فائل:فوٹو

اسلام آباد:نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے بجلی 5 روپے 13 پیسے سستی کردی۔۔

بجلی قیمتوں میں کمی ستمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسمٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ لائف لائن صارفین300 یونٹس تک گھریلوصارفین،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پراطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 4 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔اتھارٹی نے 25 اکتوبر2022 کوفیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت کی تھی۔

اس سے قبل اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4 روپے 89 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔

ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے24 پیسے کم چارج کیا جائے گا۔۔اطلاق صرف ایک ماہ کے لئے ہوگا۔

Comments are closed.