آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے،شیخ رشید
فائل:فوٹو
راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمداحمد نے کہا ہے کہ عدلیہ بخوبی جانتی ہے کہ ان سے ملک نہیں چل رہا۔ عمران خان معجزانہ طور پر بچ گئے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ بے اختیار اور فارغ وزراعظم ایمرجنسی میں4 دن سے لندن بیٹھا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے۔
بے اختیار اور فارغ وزراعظم ایمرجنسی میں4 دِن سے لندن بیٹھا ہے ارمی چیف کی تعیناتی پر لندن میں استخارہ نکلوایا جا رہا ہے بزدل اور مفرورنواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے 20 دن ٹی وی نہیں ٹویٹر پرنظر آؤں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 11, 2022
انہوں نے کہا کہ بزدل اور مفرورنواز شریف پاسپورٹ ملنے اور بھائی کے وزراعظم بننے کے باوجود بھی کلین چٹ کا منتظر ہے۔ جبکہ پی ڈی ایم کٹی ہوئی پتنگ ہے۔ 20 دن ٹی وی نہیں ٹوئٹر پرنظر آوٴں گا۔
شیخ رشیداحمدنے مزید کہا کہ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ مل سکتی ہے ارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں۔ عدلیہ بخوبی جانتی ہے کہ ان سے ملک نہیں چل رہا۔ عمران خان معجزانہ طور پہ بچ گئے لیکن خطرہ ٹلا نہیں۔
حمودارحمان کمیشن کی رپورٹ مل سکتی ہےارشدشریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نہیں عدلیہ بخوبی جانتی ہےکہ ان سےملک نہیں چل رہاعمران خان معجزانہ طور پہ بچ گئےلیکن خطرہ ٹلا نہیں معشیت تباہ زرمبادلہ کےذخائرکم نہ گیس نہ پٹرول تو سرمایہ کاری خاک ہوگی اب مولانا فضل الرحمن کومذہبی کارڈکےلیےآگےکیاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 11, 2022
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ معیشت تباہ، زرمبادلہ کے ذخائرکم، نہ گیس نہ پٹرول، تو سرمایہ کاری خاک ہوگی۔ اب مولانا فضل الرحمن کومذہبی کارڈکے لئے آگے کیاہے۔
Comments are closed.