حکومت کی طرف سے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری
فائل:فوٹو
اسلام آباد: حکومت کی طرف سے ایک بار پھر عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے قیمت بڑھانے کیلئے رجوع کر لیا ۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
حکومت کی جانب سے گرین سگنل ملتے ہی بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے عوام تیار ہوجائیں۔ ڈسکوز نے بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائرکردی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر 15 نومبر کو سماعت کرے گا۔ قیمت میں اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
قیمت میں یہ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔ اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
Comments are closed.