لانگ مارچ کے، خیبرپختونخوا پولیس نے جوانوں اور افسران کے لئے ہدایات جاری کر دیں

فائل:فوٹو

پشاور: لانگ مارچ کے حوالے سے خیبرپختونخوا پولیس نے جوانوں اور افسران کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔خیبر پختونخوا پولیس نے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔

ہدایات میں کہا گیا کہ لانگ مارچ میں کوئی اہلکار سرکاری ڈیوٹی کے علاوہ پنجاب میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ کے پی پولیس کا کوئی اہلکار دھرنے اور احتجاج میں بطور شرکا حصہ نہیں لے سکتا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تمام پولیس افسران کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق احتجاج کا طریقہ کار وضع ہے، کوئی بھی سرکاری ملازم احتجاج کا حصہ نہیں ہوگا۔کوئی بھی پولیس اہلکار اپنے علاقے سے تجاوز نہیں کریگا اور قانون کے مطابق پولیس اہلکار صرف اپنی ڈیوٹی تک محدود رہیں گے۔

Comments are closed.