پرویز الہی نےخاتون صحافی کی بیٹی کو 50 لاکھ کا چیک دیدیا
فوٹو : اسکرین گریب
لاہور: پرویز الہی نےخاتون صحافی کی بیٹی کو 50 لاکھ کا چیک دیدیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا جاں بحق ہونے والی صدف نعیم کی بیٹی اور خاتون صحافی کےشوہر کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان۔
وزیراعلی پنجاب پرویزالًہی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر زندگی کی بازی ہارنے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کی۔
انھوں نے افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کیاور بیٹے و بیٹی کو دلاسہ دیا ،اس موقع پرچودھری پرویز الہٰی نے صدف نعیم کی بیٹی نمرہ نعیم کو سرکاری ملازمت اور صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کا اعلان کیا۔
چینل فائیو کی سینئرصحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم، بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصر سے ملاقات.صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پردلی ہمدردی ہے۔صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیاگیا ہے#SadafNaeem pic.twitter.com/wlkWyZJttY
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) October 31, 2022
ملاقات میں خاتون صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ، بیٹے اذان اور چچا نوید بھٹی شریک تھے، چوہدری پرویزالہی نے خاتون صحافی کی بیٹی کو پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔
چودھری پرویز الہٰی سے صدف نعیم کی بیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی خاتون صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ، بیٹے اذان، چچا نوید بھٹی اور قریبی سہیلی مروہ انصر سے ملاقات اور بیٹی کو 50 لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔
Comments are closed.