فتنہ کو فیس سیونگ دیں نہ مزاکرات کریں، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت

اسلام آباد: فتنہ کو فیس سیونگ دیں نہ مزاکرات کریں، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت، لندن سے جاری حکم میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف عمران خان کا کوئی مطالبہ نہ مانا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے ٹوئٹر پر پیغامات کے زریعے وزیراعظم شہباز شریف کو مشکل ٹاس سونپا ہے اور پاکستان میں سیاسی استحکام کا مشورہ دینے کی بجائے محاذ آرائی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

سابق وزیرعظم نوازشریف نے موجودہ وزیراعظم شہبازشریف کوہدایت دی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کیا جائے کہ جس سے عمران خان کو لانگ مارچ میں فیس سیونگ ملے۔

نواز شریف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں 10 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے جمع نہیں کرسکا، عوام کی لاتعلقی کی وجہ وہ شرانگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھا قوم کے سامنے آ چکا ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔

انھوں نے کہا عمران خان کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے،کہا کہ میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے کہ یہ دو ہزار افراد کا جتھہ لے کر آئے یا 20 ہزار افراد کا ، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے اور نہ ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے۔

نوازشریف نے کہ عمران خان مطالبات منوانے کےلئے بیتاب ہے، وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔

Comments are closed.