ریڈ زون کہاں سے کہاں تک ؟ توسیع کے بعد نیا نقشہ جاری کردیاگیا

اسلام آباد: ریڈ زون کہاں سے کہاں تک ؟ توسیع کے بعد نیا نقشہ جاری کردیاگیا، وفاقی دارالحکومت میں توسیع کے بعد ریڈ زون زیرو پوائنٹ سے فیصل مسجد تک بڑھا دیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے پیش نظر وفاقی حکومت نے دودن قبل ریڈ زون میں توسیع کی تاکہ مظاہرین کو پارلیمنٹ سے زیادہ دور رکھا جاسکے۔

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نقشہ کے مطابق اسلام آباد میں ریڈ زون کی حد زیرو پوائنٹ تک جب کہ دوسری طرف ای الیون تک کردی گئی ہے، اور پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کو ریڈ زون داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریڈ زون میں اسلام آباد کے کون سے علاقے شامل ہیں؟
ریڈ زون کی توسیع کے بعد ریڈ زون میں تقریباً 6 سیکٹرز شامل کردیئے گئے ہیں ، ان میں جی سیون، جی سکس، جی فائیو، ایف سیون، ایف ایٹ اور ایف سیون شامل ہیں۔

حکومت کی جانب سے زیڈ زون میں شامل کئے گئے علاقوں میں زیرو پوائنٹ تک کا علاقہ، فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ، بری امام اور ففتھ ایونیو شامل ہے، ان تمام علاقوں کو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔

یہی نہیں بلکہ ریڈ زون کا حصہ قرار دئیے گئے تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، اور توسیع شدہ علاقے میں بھِی ریلی ،جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments are closed.