پی ٹی آئی رہنماوٴں کی ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات، لانگ مارچ و دھرنے کی درخواست دیدی

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوٴں نے ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کرکے لانگ مارچ و دھرنے کی درخواست جمع کروا دی۔

پی ٹی آئی اسلام آبادکے صدر علی نواز اعوان اور بابر اعوان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر علی اعوان نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے این او سی کے حوالے سے آج آفیشلی درخواست جمع کروائی۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتظامیہ سے جلسے اور دھرنے کا جلد این او سی جاری کرنے کی ایک بار پھر درخواست کی گئی، پی ٹی آئی نے ضلعی انتظامیہ کو 4 نومبر کو جی نائن اور ایچ نائن کے درمیان لانگ مارچ/دھرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

ڈی سی آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان نے کہا کہ ٹریفک پلان اور روٹس کے حوالے سے ہماری ابتدائی باتیں مکمل ہوگئی ہیں، علی اعوان اور ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن آپس میں رابطے میں رہیں گے۔

علی نواز اعوان نے کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، ہم نے انتظامیہ سے کہا ہے کہ ہم نے بہت انتظامات کرنے ہیں اس لیے ہمیں آج ہی این او سی جاری کریں۔

علی نواز اعوان نے مزید کہا کہ انتظامیہ وقت ضائع کر رہی ہے، آج شام تک انتظامیہ ہمیں این او سی جاری کرے، انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک پلان طے کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

Comments are closed.