لانگ مارچ میں حادثات، نجی ٹی وی کی خاتون صحافی جاں بحق ، متعدد افرارد زخمی
سادھوکی: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حادثات، نجی ٹی وی کی خاتون صحافی جاں بحق ، متعدد افرارد زخمی ہوگئے.
ترجمان ریسکیو کے مطابق خاتون رپورٹر ایک کنٹینر سے نیچے اتررہی تھی ا س دوران وہ نیچے گری اور عمران خان کے کنٹینرکےنیچے آگئی۔
جاں بحق ہونے والی خاتون ٹی وی چینل کی رپورٹرتھیں،عمران خان نے حادثے کے بعد کنٹینر رکوا دیا اور وہ کنٹینر سے نیچے اتر کر جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
حادثے کے بعد عمران خان نے مارچ روک دیا اورکہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے اور ہمیں کامونکی جانا تھا لیکن حادثے کی وجہ سے مارچ روکنا پڑا ہے، کل کامونکی سے دوبارہ مارچ شروع ہوگا۔
Shocked & deeply saddened by the terrible accident that led to the death of Channel 5 reporter Sadaf Naeem during our March today. I have no words to express my sorrow. My prayers & condolences go to the family at this tragic time. We have cancelled our March for today.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 30, 2022
اس کے علاوہ مريدکے ميں عمران خان کے کنٹينر کے قريب انڈر پاس کی فائبر والی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔
عمران خان کا کنٹینر پر خطاب جاری تھا کہ اس دوران لوگ جگہ کی تنگی کی وجہ سے فلائی اوور اور چھتوں پر موجود تھے۔
اس دوران ہی عمران خان کے کنٹینر کے قریب ایک فلائی اوور کی فائبر والی چھت گرنے سے ايليٹ فورس کے اہلکار 7 سات افراد زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے خطاب کے دوران بھی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ زخمی ہوگئے ہیں، پولیس اہلکار ان کی مدد کریں۔
ريسکيو ذرائع کے مطابق زخميوں ميں ایلیٹ پولیس کا اہلکار بھی شامل ہے، جب کہ پانچ افراد کی حالت تشويشناک ہے، اور زخمیوں کی تعداد بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
Comments are closed.