ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، کہا صرف الیکشن، عمران خان
لانگ مارچ تیسرے روز مرید کے سے رواں دواں
گوجرانوالہ : تحریک انصاف کا حقیقی آزادی لانگ مارچ تیسرے روز کامونکی سے اپنی اگلی منزل کی جانب رواں دواں ہے، پی ٹی آئی نے 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنا لانگ مارچ شروع کیا تھا۔
لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا میں نے ان سے بات کی جو شہباز شریف کو اشاروں پر چلاتے ہیں، کہا صرف الیکشن، عمران خان نے واضح کیا کہ میں نہ امریکا سے مدد مانگتا ہوں نا کسی اور سے، میں اللہ سے مدد مانگتا ہوں۔
میں ایک آزاد آدمی ہوں مجھے موت قبول ہے مگر ان چوروں کی غلامی نہیں-
عمران خان #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/sjBSWnSyTo
— PTI (@PTIofficial) October 30, 2022
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے بیان دیا کہ میں نے آپ کو پیغام پہنچایا ہے کہ آرمی چیف کا بیٹھ کر فیصلہ کریں، شہباز شریف سن لو میں بوٹ پالش کرنے والوں سے بات نہیں کرتا۔
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا میں نے ان سے بات کی جن سے ملنے کے لئے آپ گاڑی کی ڈگی میں چھپ کر جاتے تھے، شہباز شریف کے پاس بات کرنے کو کچھ نہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے پہلے امریکیوں کے گھٹنے دبائے اور پھر ڈگی میں چھپ کر ملاقات کی، اب دنیا میں پھر رہے ہیں کہ پاکستان کو پیسے کی ضرورت ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے شہباز شریف کو اشاروں پر چلا نے والوں سے بھی ایک پی بات کی کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کرواؤ کوئی اور دوسری بات نہیں کی۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں کسی فوجی آمر کی نرسری میں نہیں پلا، میں ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ایوب خان کو ڈیڈی نہیں کہتا تھا، میں نواز شریف کی طرح جنرل جیلانی کے گھر پر سریہ لگاتے وزیر نہیں بنا۔
مریدکے نے آج تاریخ رقم کر دی #حقیقی_آزادی_لانگ_مارچ pic.twitter.com/7jwDkuPic8
— Bakhtawar Gillani (@BakhtawarGillni) October 30, 2022
عمران خان نے کہا میں نے کسی کی منتیں نہیں کیں عوام کی طاقت سے آیا ہوں، الیکشن کے علاوہ میں ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتا ہوں، عوام کے حقوق کی حفاظت کی جائے.
انھوں نے ایک بار پھر کہا ہم انسان ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتا ہوں، جنرل پرویز مشرف نے جب ان دونوں پارٹیوں کو ہٹایا تو لوگوں نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں کیونکہ عوام ان کی چوری سے تنگ تھے پرویز مشرف نے این آر او دے کر ملک کا نقصان پہنچایا۔
Comments are closed.