عمران خان کی نااہلی کیخلا ف درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر
اسلام آباد: عمران خان کی نااہلی کیخلا ف درخواست ہائیکورٹ میں سماعت کےلئے مقرر کردی گئی ہے جسٹس عامر فاروق پیر کو درخواست کی سماعت کریں گے۔
عمران خان نااہلی برقرار رہے گی یا ختم ہو جائے گی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست سماعت کےلئے مقرر کردی ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے نااہلی کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، توشہ خانہ ریفرنس میں
الیکشن کمیشن نے عمران خان نااہل کردیا تھا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں عمران خان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق پیرکو عمران خان کی درخواست پر سماعت کریں گے،عمران خان کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے تمام اعتراضات دور کردیے تھے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے۔
Comments are closed.