تحریک انصاف کے 6 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی خبریں پراپیگنڈا نکلا

لاہور: تحریک انصاف کے 6 ارکان اسمبلی کے استعفوں کی خبریں پراپیگنڈا نکلا، رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری سمیت تمام ارکان نے ویڈیو بیان میں استعیفے دینے کی خبروں کی تردید کردی۔

میڈیا پر دن بھر تحریک انصاف کے ایم پی ایز کے استعفوں کی خبریں چلتی رہیں ، شام کو پتہ چلا پنجاب کے رکن اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑی ہے نہ کسی اورایم پی اے نے استعفی دیا۔

دن کو جب خرم لغاری کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں چلیں اس وقت بھی پارٹی سے اظہار یکجہتی کےلئے خرم لغاری کے والدسردار چنوں خان لغاری نے بھی ویڈیو بیان جاری کردیا۔

دن کو خبر چلی رکن پنجاب اسمبلی نے خرم لغاری نے وزیربننے کا طریقہ پوچھا ہے۔ پھرکہا وزارت کو رکھتا ہوں جوتی کی نوک پر۔ بعد میں پارٹی چھوڑنے کا کیا اعلان کی خبر سامنےآئی جس میں6 ارکان کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کیاگیا۔

خرم لغاری نے شام کو ویڈیو بیان میں کہا پارٹی نہیں چھوڑی نہ استعفیٰ دے رہا ہوں بلکہ میں تو حکومت کے خلاف جاری لانگ مارچ کا حصہ بننے جارہا ہوں مونس الہی کے ہمراہ۔

خرم لغاری کی طرف سے ایم پی اے عبدالحئی دستی،ایم پی اےمیاں علمدار قریشی کے ساتھ ہونے کا دعویٰ بھی سامنے آیا تھادونوں نے دعوے کی تردید کردی اور ویڈیو بیان میں کہا عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مظفر گڑھ سے مخدوم رضا بخاری نے بھی پارٹی چھوڑنے اور استعفیٰ دینے کی خبروں پر کہاعمران خان کے ساتھ ہوں پارٹی نہیں چھوڑ رہا ،انھوں نے کہا کہ میں لانگ مارچ کی تیاری میں ہوں۔

پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے میڈیا بھی پارٹی بنا رہا اور بغیر تصدیق کئے استعفے کی یکطرفہ خبریں چلتی رہیں، پی ٹی آئی کی طرف سے استعفوں کی خبروں کو پہلے ہی پراپیگنڈا قرار دے دیاگیا تھا۔

Comments are closed.