سپریم کورٹ بارالیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب

اسلام آباد: سپریم کورٹ بارالیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب، حامد خان گروپ عابد شاید واضح فرق سے میدان مار لیا. حکومت کے حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ عابد شاہد زبیری نے1347 ووٹ حاصل کئے اور 199 ووٹوں کی لیڈ سے صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہوگئے۔

تمام 12 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے عابد شاہد زبیری کو 1347 ووٹ ملے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید کو 1148 ووٹ مل سکے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حکومتی حمایت یافتہ عاصمہ جہانگیر گروپ کو 3سال بعد شکست کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ امتحانات میں اسلام آباد پولنگ اسٹیشن سے بھی عابد زبیری کو فتح حاصل ہو ئی، عابد زبیری کو اسلام آباد سے 251 ووٹ ملے جبکہ ان کے مخالف خالد جاوید 227 ووٹ لے سکے۔

سپریم کورٹ بارالیکشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب(سوشل میڈیا) 

بلوچستان میں پروفیشنل پینل کے حمایت یافتہ امیدوار عابد زبیری نے 75 ووٹ حاصل کیے جبکہ شکیل اور کامران مرتضیٰ کے پینلز حمایت یافتہ امیدوار خالد جاوید نے 57 ووٹ حاصل کیے۔

سپریم کورٹ بارکے انتخابات میں 3 ہزار 328 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد پر جڑواں شہروں سے 592 ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

حامد خان گروپ کی طرف سے صدارت کیلئے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ایڈوکیٹ عابد شاہد زبیری نے اپنے مدمقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ خالد جاوید شکست دی۔

نائب صدر بلوچستان کیلئے حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ نصیب اللہ خان اچکزئی نے 222 ووٹ حاصل کئے. 

نائب صدر خیبرپختونخوا کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ محمد یوسف مغل نے 229 ووٹ لئے،مد مقابل حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ محمد نواز خان سواتی نے 211 ووٹ حاصل کئے۔

نائب صدر پنجاب کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ محمد یونس خان نول کو 192 ووٹ ملے، جب کہ حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ بشری قمر نے 270 ووٹ حاصل کئے

نائب صدر سندھ کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ سید مسرور احمد علوی نے 193 ووٹ حاصل کئے،حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ جاوید احمد راجپوت نے 226 ووٹ حاصل کئے

ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈوکیٹ محمد افضل جنجوعہ نے 211 ووٹ حاصل کئے،حامد خان گروپ کے ایڈوکیٹ محمد شکیل الرحمن نے 227 ووٹ حاصل کئے۔

Comments are closed.